گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ گریجوایٹ سائنس کالج چک 333گ ب فرید آباد میں 50ویں تین روزہ سالانہ کھیلوں کا انعقاد

0
670

پیرمحل ( نامہ نگار ) گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ گریجوایٹ سائنس کالج چک 333گ ب فرید آباد میں 50ویں تین روزہ سالانہ کھیلوں کا انعقاد کیا گیا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق پرنسپل حاجی محمدا شرف تھے انہوںنے ہمیشہ کی طرح کھیلوں کے فروغ کے لیے 50ہزار روپے کالج انتظامیہ کے حوالے کی اس پروقار تقریب میں علاقہ معززین کے علاوہ پروفیسر ریٹائرڈ بشارت گجر ، پروفیسر ریٹائرڈ نثار صاحب تھے تین روز کھیلوں میں طلبہ اساتذہ نے مختلف کھیلو ں میں حصہ لیا جس میں سو میٹر ۔200میٹر ،400میٹر ،1500میٹر اور پانچ ہزار میٹر کی ریس شامل تھی لانگ جمپ ہائی جمپ ،گولا پھینکنا ،تھالی پھینکنا،سلو سائیکلنگ ،سرٹنگی دوڑ ،بوری دوڑ وغیرہ شامل تھی طالب علم محمد رمضان بہترین اتھلیٹ اور غلام عباس سیکنڈ بیسٹ کھلاڑی قرار پائے اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی آشفہ ریاض فتیانہ صوبائی وزیر ہیومن ڈویپلمنٹ تھی ان کی آمد پر بی ایس انگلش کی طالبات نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور پرنسپل ڈاکٹر الطاف حسین خاں چیئرمین سپورٹس بورڈ ، پروفیسر ناصر محمود نے جملہ سٹاف کے ساتھ ان کا استقبال کیا آشفہ ریاض فتیانہ صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کھیلوں کی افادیت اور نوجوان نسل کے کردار پر بھرپور خیالات کا اظہار کیا پرنسپل ڈاکٹر الطاف حسین خان نے آشفہ ریاض فتیانہ صوبائی وزیرکی آمد پر خصوصی شکریہ اداکیا تقریب میں سابق ایم پی اے میاں محمد رفیق ، ڈاکٹر خالد نے مہمانان اعزاز کے فرائض انجام دیے سہہ روزتقریبات میں پروفیسر سرفراز احسن ، پروفیسر ذوالقدر علی ، پروفیسر محمد نعیم ، پروفیسر محمد طارق ، پروفیسر علی اکبر ، پروفیسر طاہر گرو ، پروفیسر نعمان زیر ک ، پروفیسیر سید ضیغم عباس ، پروفیسر غلام حسین ، پروفیسر عمران نور اور جملہ سٹاف نے بھرپور کردار اداکیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں