پیرمحل میں سالانہ آل پاکستان ماسٹر جاوید اقبال میموریل بیل گاڑی دوڑ ٹورنامنٹ کے منفرد مقابلے

0
161

پیرمحل ( نامہ نگار ) پیرمحل میں سالانہ آل پاکستان ماسٹر جاوید اقبال میموریل بیل گاڑی دوڑ ٹورنامنٹ کے منفرد مقابلے منعقد ہوئے سندر اور جذباتی بیل جوڑی نے اول پوزیشن حاصل کرلی تفصیل کے مطابق پیرمحل بائی پاس کے قریب سالانہ آل پاکستان ماسٹر جاوید اقبال میموریل بیل گاڑی دوڑ ٹورنامنٹ کے منفرد مقابلے منعقد ہوئے بیلوں کی دوڑ کے مقابلے میں پنجاب بھر کے مختلف اضلاع سے اعلی نسل کے 120قریب بیلوں نے شرکت کی ان مقابلوں کو دیکھنے کے لئے پنجاب بھر سے شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اس دوران علاقے میں جشن کا سماں تھا۔ لوگ ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔فائنل ڈور کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر داخلہ کرنل(ر) سردار ایوب خان گادھی، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری خالد سردار، چوہدری ارشد سردار،چوہدری اسجد بھولا، چوہدری فاروق احمد خالد آف یوکے ،سابق ایم پی اے چوہدری نور احمد ماہی ، چوہدری اصغر، چوہدری طارق ،چوہدری قاسم ، چوہدری بدر تھے فائنل مقابلے میں سندر اور جذباتی بیل جوڑی نے اول پوزیشن حاصل کی، فخر ٹوبہ اور انمو ل بیل جوڑی نے دوسری پوزیشن حاصل کی، پتنگہ اور چینہ بیل جوڑی نے تیسری پوزیشن حاصل کی پہلا نمبر پر آنے والے بیلوں کی جوڑی کو30ہزار روپے نقد ،دوسرے نمبر پر آنے والے بیلوں کو20ہزار روپے.تیسرے نمبر پر آنے والے بیلوں کو10ہزارکونقد رقم اور ٹرافیاں دی گئی کامیاب بیلوں کے مالکان میں رکن صوبائی اسمبلی کرنل(ر) سردار ایوب خان گادھی و دیگر نے نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں بیل کے مالکان کا کہنا ہے دو سال کے کورونا وائرس کے بعد بیل ڈور منعقد ہوئی یہ زمینداروں کا خالص دیسی کھیل ہے۔’ہمارے آبا اجداد بھارت سے ہجرت کر کے یہاں آئے تھے اور وہ وہاں بھی بیل گاڑی کے مقابلوں میں حصہ لیتے تھے۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر عاصم جاوید نے کہا کہ وہ گزشتہ چودہ سالوں سے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہے ہیں۔’ہمارے اس ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے 120 کے قریب بیل حصہ لیتے ہیں اور ہم مستقبل میں بھی اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتے رہیں گے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں