محکمہ ماحولیات انسپکٹر عرفان کھتران کا اسسٹنٹ کمشنر اعجاز عبدالکریم کے ساتھ شجر کاری مہم کا آغاز ، سکولوں میں پودے لگائے

0
852

پیرمحل(نامہ نگار ) محکمہ ماحولیات انسپکٹر عرفان کھتران کا اسسٹنٹ کمشنر اعجاز عبدالکریم کے ساتھ شجر کاری مہم کا آغاز ، سکولوں میں پودے لگائے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ عمر جاوید کی ہدایات پر محکمہ ماحولیات کے زیر اہتمام اسسٹنٹ کمشنر اعجاز عبدالکریم ،محمد عرفان کھتران انسپکٹر ماحولیات ، فرخندہ کوکب پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ، عبدالرزاق ہیڈ ماسٹر ،1122 انچارج بشارت حمید، محمد انجم فوکل پرسن سمیت اساتذہ طلبہ نے وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت شجر کاری مہم کے تحت گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 میں پودے لگائے گئے تعلیمی اداروں کے سربراہوں اور اساتذہ نے بھی پودے لگائے سکولوں میں طلبا وطالبات نے بھی شجر کاری مہم میں حصہ لیا محکمہ ماحولیات کی طرف سے تمام سکولوں میں پودے فراہم کئے جا رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر اعجاز عبدالکریم نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا محکمہ ماحولیات انسپکٹر عرفان ریسکیو1122 انچارج بشارت حمید نے بھی سکولوں میں پودے لگا ئے محمد عرفان کھتران انسپکٹر ماحولیات کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں شجر کاری مہم شروع کردی ہے جس کے تحت سکولز ،انڈسٹری ، بھٹہ خشت اور سرکاری وغیر سرکاری اداروں میں شجر کاری مہم کے تحت درخت لگاکر ان کی آبیاری کی جائے گی شہریوں سیاسی سماجی فلاحی اداروں ، صحافتی تنظیموں کے اپیل ہے کہ اپنے اپنے حصہ کا درخت قومی فریضہ سمجھ کر لگائیں تاکہ آنے والی نسلیں محفوظ سرسبز پاکستان سے مستفید ہوسکیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں