ٹوبہ پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری9جواریوں 3منشیات فروشوں سمیت13ملزمان گرفتار

0
354

ٹوبہ پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری9جواریوں 3منشیات فروشوں سمیت13ملزمان گرفتار،65لیٹر شراب، پسٹل30بور،جواء کی رقم برآمد ، مقدمات درج

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کے حکم پر ٹوبہ پولیس ضلع بھر میں منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
سرکل ٹوبہ۔جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ سید آصف علی شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ انسپکٹر فریاد حسین معہ عامر ایس آئی و ملازمان پولیس نے چک نمبر 329ج ب میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6جواری ملزمان رضوان،ثناء اللہ،آصف،جما عت علی،نور اور یو سف کو جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھو ں قابو کیا جن کے قبضہ سے 3200روپے نقدی اور موبائل فون برآمد ہوئے۔
اسی طر ح ایس ایچ او تھانہ چٹیانہ انسپکٹر ممتاز حسین معہ ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلا ع پر کاروائی کرتے ہوئے 3جواری ملزمان،راشد،ریا ض اور تنویر کو جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں قابو کیا جن کے قبضہ سے 6000روپے نقدی برآمد ہوئی۔
سرکل کمالیہ۔منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی کمالیہ فضل عباس کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ وسیم اسلم ایس آئی معہ ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم اکبر کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 30لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
سرکل گوجرہ۔ ڈی ایس پی گوجرہ احمد یار ترہانہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ اعجاز حسین ایس آئی معہ ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کیا۔پہلی کاروائی میں پولیس ٹیم نے ملزم ذیشان کو قابو کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ گولیا ں برآمد ہوئی۔دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان احمد اور علی ارسلان کو شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں قابو کیا ملزم احمد کے قبضہ سے 15لیٹر شراب اور ملزم علی ارسلان کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں