تیز رفتار ڈمپر کی پیرمحل کے رہائشی موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر ،،ماں ،کم سن بیٹا اور باپ جاں بحق ہوگئے لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا

0
2623

پیرمحل(نامہ نگار ) تیز رفتار ڈمپر کی پیرمحل کے رہائشی موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر ،،ماں ،کم سن بیٹا اور باپ جاں بحق ہوگئے لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا تفصیل کے مطابق پیرمحل کے محلہ پرانی لکڑ منڈی کا رہائشی واصف ولد ارشاد اپنی بیوی ماریہ اور بیٹے عبداللہ کے ہمراہ اپنے سرال چنڈبھروانہ سے واپسی پر موٹرسائیکل پرسوار پیرمحل آرہے تھے کہ چنڈ ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوارفیملی کو پیچھے سے ہٹ کیا جس کی وجہ سے تینوں سڑک پر گر گئے واصف اور بیٹا عبداللہ موقع پر ہی جان بحق ہوگئے واصف کی بیوی شدید زخمی ہوگئی جو ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی ریسکیو 1122 نے نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ریفر کیا پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی جواں سال فیملی کی لاشیں ان کے گھر پہنچی تو کہرام مچ گیاہر آنکھ اشک بار تھی مرحومین کی نمازجنازہ ریلوے گرائونڈ مہر آباد پیرمحل میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں لوگوںنے شرکت کی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں