ہوم اہم خبریں شجرکاری مہم موسم بہاراں ورلڈ ٹری پلانٹیشن کے موقع پر سکول کے...

شجرکاری مہم موسم بہاراں ورلڈ ٹری پلانٹیشن کے موقع پر سکول کے احاطہ میں پود ے لگا ئے

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )گورنمنٹ اسلامیہ سیکنڈری سکول میں ورلڈ ٹری پلانٹیشن کے حوالے سے سی ای او ایجوکیشن محترمہ رضیہ تبسم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طاہر محمود،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ای او شریف احرا اور پرنسپل ادارہ عابد حنیف نے شجرکاری مہم موسم بہاراں ورلڈ ٹری پلانٹیشن کے موقع پر سکول کے احاطہ میں پود ے لگا ئے۔ سی ای او ایجوکیشن محترمہ رضیہ تبسم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ نسل کو پاک صاف اور خوشگوار وصحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے شجر کاری ناگزیر ہے۔پودوں کو تن آور درخت بنانے کے لئے ان کی بقا وسلامتی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل پودے لگا کر ان کی حفاظت کی ذمہ داری نبھائیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طاہر محمود نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا جہاں زمینی ما حول کو صاف ستھرا اور خوشبو دار کرنا ، جہاں انسانوں کیلئے فائدہ مند ہے وہاں انسانیت کی خدمت کا بھی بہترین ذریعہ ہے بلکہ کار ثواب بھی ہے ، بہترین صدقہ جاریہ بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام نے درخت لگانا جنت میںگھر تعمیر کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ یہ کام حکومت کا ہی نہیں ہے اس شجرکاری مہم میں ضلع بھر کے ہر تعلیمی ادارہ رضاکارانہ طور پر اپنی ذمہ داریاں پوری کر ے بلکہ ہر انسان کم از کم پانچ درخت لگائے تو پاکستان شجرستان بن سکتا ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version