ہوم اہم خبریں عقیدہ ختم ِنبوت امت مسلمہ میں اتحاد ویکجہتی کے لئے مضبوط تر...

عقیدہ ختم ِنبوت امت مسلمہ میں اتحاد ویکجہتی کے لئے مضبوط تر ین قد ِر مشترک ہے

0

ٹو بہ ٹیک سنگھ( ) مذہبی رہنما علامہ پیر حامد سرفراز قادری نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم ِنبوت امت مسلمہ میں اتحاد ویکجہتی کے لئے مضبوط تر ین قد ِر مشترک ہے، اِسی لئے اسلام دشمن یورپی یہودی لابی امت مسلمہ کوکمزور کرنے کے لئے قاد یانیوں کی سرپرستی میں مصروف ہے ،جس کے پیش نظر ملک و قوم کی سلامتی کے حوالے سے قادیانیوں اور قاد یانی نواز حلقوں کے سیاسی و معاشرتی کردار پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار جامع مسجد بلال میں بارہویں سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کانفرنس سے مولانا بدر الزمان قادری ،پیر حافظ شمس الزمان قادری ،مولانا حفیظ اکبر سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ،مقررین نے کہا کہ مسلمانان برصغیر نے دین اسلام کی خاطر بے مثال قربانیاںدیں،تاہم اس وقت کمزور ایمان والے مادیت پر ست لوگوںکوانگریزوںنے اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کیا ،اب بھی قادیانیوں کے ایجنٹ اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ محمد عربی ۖ کی عزت وناموس کی حفاظت کرنا ہمارے ایمان کاجزو اورحضور اکرم ۖ کی ختم نبوت کیلئے جان ومال لگانا ہر مسلمان کا فرض اولین ہے ،انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے دین کی اساس ہے ،جس کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا اور عشق مصطفوی ۖ میں موت ہی ہماری اصل زندگی ہے،انہوںنے کہا کہ معاشرے میں پائی جانے والی انتہاپسندی بے سکونی، اضطراب اور مادیت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے اللہ اور اس کے رسول ۖ کی ذات اقدس سے اپنا مضبوط رشتہ قائم کرنا ہو۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version