ڈپٹی کمشنر کمپلیکس اور خدمت سنٹر کی سنگ بنیاد کی تقریب ڈی آفس کے احاطہ میں منعقد ہوئی

0
1040

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر کمپلیکس اور خدمت سنٹر کی سنگ بنیاد کی تقریب ڈی آفس کے احاطہ میں منعقد ہوئی ۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید ، مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری اشفاق ،پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی،چیئرمین عشروزکوة کمیٹی راجہ عارف ،سہیل غنی سمیت سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ڈی سی کمپلیکس اور خدمت سنٹر کی تعمیر سے شہریوں کے ایک چھت تلے تمام افسران دستیاب ہوں گے، ان کے مسائل جلد حل ہوں گے۔ یاد رہے کہ ڈی سی کمپلیکس 109.892ملین اور ای خدمت سنٹر 65.373ملین کی تعمیری لاگت ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں