اسلام آباد لانگ مارچ کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن چوہدری اسد الرحمن سابق وفاقی وزیرکی زیر صدارت اجلاس

0
479

پیرمحل ( نامہ نگار ) اسلام آباد لانگ مارچ کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن چوہدری اسد الرحمن سابق وفاقی وزیرکی زیر صدارت اجلاس پیرمحل شہر سے سو سے زائد گاڑیوں کاقافلہ اسلام آباد لانگ مارچ میں شرکت کرے گا خالد سردارسٹی صدر مسلم لیگ ن ، تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کا اجلاس سابق ضلع نائب ناظم چوہدری خالد سردار کے ڈیرہ پر کیا گیا جس میں سابق وفاقی وزیر چوہدری اسد الرحمن اور عثمان یاسین جنرل سیکرٹری، ڈسٹرکٹ نائب صدر یوتھ میڈیا ٹیم سمیت مقامی قیادت نے شرکت کی چوہدری خالد سردارسٹی صدر مسلم لیگ ن محمد صدیق پیارا نے انتظامات بارے بریفنگ دی پیرمحل :شہر سے سو سے زائد گاڑیوں کاقافلہ مارچ میں شرکت کرنے کا عندیہ دیا گیا سابق وفاقی وزیر چوہدری اسد الرحمن نے سٹی وتحصیل وچکوک کی مسلم لیگ ن کے عہدیداروں وکارکنان کو بھر پور تیاری کے ساتھ اسلام آبادلانگ مارچ میں شرکت کو یقینی بنانے ہرممکن اقدام کرنے کی ہدایات دی انہوںنے کہا ہم سب کو مل کر بحرانی حکومت سے نجات کے لیے نکلنا ہوگا تاکہ ملک میں جاری مہنگائی گرانی کا طوفان ختم ہوسکے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں