ہوم اہم خبریں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب پروقار انداز میں ضلع کونسل کے جناح...

یوم پاکستان کی مرکزی تقریب پروقار انداز میں ضلع کونسل کے جناح ہال میں منعقد ہوئی

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )یوم پاکستان کی مرکزی تقریب پروقار انداز میں ضلع کونسل کے جناح ہال میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عمر جاوید، مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق اور پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے چوہدری سعید احمد سعیدی تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر، اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر،ڈی ایس پی آصف شاہ،چیئرمین اوورسیز میاں نوید عالم ،چیئرمین زکوة وعشر کمیٹی راجہ محمد عارف خاں،سی ای او ہیلتھ ،ڈی ای او ایجوکیشن طاہر محمود،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالشکور،سی ڈی او مرید عباس ، میاں عبدالستار،سہیل غنی، میاں محمد اکر،جمشید گل ،ذیشان اعظم رنداھاو،سمیت میڈیانمائندگان، سیاسی سماجی اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک و پرچم کشائی سے کیا گیا۔ یوم پاکستان کے حوالے سے سکول کے بچوں نے ٹیبلو نغمے اور تقریروں سے وطن عزیز کے ساتھ محبت اور لگن کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اپنے ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ تعمیر پاکستان کیلئے ہمیں اسی جذبے کی ضرورت ہے جو تحریک پاکستان میں دیکھنے کو ملا ۔ ہمیں پاکستان کی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیا ر رہنا چا ہئے۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان ہماری شناخت ہے اس کی بقاو سلا متی کے لیے ہمیں اپنے ذاتی مفادات قربان کر دینے چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر عمر جاویدنے مز ید کہا کہ 23مارچ ہماری ملی تاریخ کا عظیم دن ہے۔آج کے دن مسلمانان ہند نے اپنی منزل کا تعین کیا اور سخت جد وجہد کے باعث14اگست 1947کو پاکستان معرض وجود میں آیا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما چوہدری محمد اشفاق نے کہا قرارداد پاکستان والے جذبے کو زندہ کرکے ہم اپنی منزل حاصل کر سکتے ہیں۔23مارچ کا جشن تمام پاکستانیو ں کے لیے ایک یادگار لمحہ ہو تاہے۔ انہو ں نے کہا کی آج کے دن ہمیں اس عہد کی تجدید کر نا ہے کہ ہم اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے ملک کی سلا متی و بقاکیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے۔پارلیمانی سیکرٹری و ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری سعید احمد سعیدی نے کہا کہ ملک کی ترقی،خوشحالی اور سا لمیت ہمیں بہت عزیز ہے،یہ وطن عزیز ہمیں بہت قربانیوں کے بعد ملا ہے،اسکے مفادات کو ہم دل وجان سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں،ہم نے قرارداد پاکستان کی لاج رکھتے ہوئے ذاتی مفادات کو مٹا کر اسے اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے تاکہ ہر کسی کو بلا امتیاز حقوق حاصل ہوں،آج تجدید عہد کے دن ہم وطن عزیز کی حفاظت،سا لمیت، ترقی و خوشحالی کے لئے دعا گو ہیں۔اس دن کی مناسبت سے کمالیہ میں یوم پاکستان کے موقع پر صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ اور اسسٹنٹ کمشنر زریاب ساجد کی قیادت میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت ۔اس موقع پر صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا کہ23مارچ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے،قیام پاکستان کے وقت ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں لہذا ہمیں شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں کرنی چاہیں اور پاکستان کی تعمیر وترقی کے لیے ہر ہاکستانی کو کردار ادا کرتے ہوئے ہر شعبہ میں نمایاں ہو۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version