میونسپل کمیٹی پیرمحل میں 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالہ سے پرچم کشائی کی تقریب

0
511

پیرمحل ( نامہ نگار ) میونسپل کمیٹی پیرمحل میں 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالہ سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف ریاض فتیانہ مہمان خصوصی تھے تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر اعجاز عبدالکریم , چیف آفیسر یونٹ پیر محل طاہر فاروق، چوہدری عبدالمجید، حاجی محمد شریف چیئرمین مارکیٹ کمیٹی، مہر ممتاز دولتانہ، نوید خالق، ملک ثاقب سیہل، ای اے او مرکز پیرمحل عمیر شہزاد، ایس ایچ او رانا عبد الغفار، فضل حسین بابر و دیگر نے پرچم کشائی کی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی . اعجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ 23مارچ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے حب الوطنی اور ہمارا ایمان جیوے جیوے پاکستان کا نعرہ ہے. انہوں نے مزید کہا کہ قیام پاکستان کے لیے ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دیں جس کی بدولت ہم ایک آزاد ملک حاصل کرسکے ملک کی تعمیرو ترقی میں ہمیں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہم دنیا میں ایک طاقت کے طور پر ابھریں.بعدازاں میونسپل کمیٹی سے تھانہ موڑ تک ریلی نکالی گئی ریلی میں پاکستان زندہ باد کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں کی سدائیں گونجتی رہیں تقریب میں ملک وقوم کی امن وسلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں