پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہونے والےجرائم اور مقدمات

0
209

یرمحل(نا مہ نگار) باپ پر بیٹے کو زہر دیکر مارنے کی کوشش کا الزام،پو لیس ملز مان کے خلاف متحرک ہو گئی۔تھا نہ اروتی کے گا ﺅں 776گ ب کے مکین محمد یعقوب ولد محمد رمضان نے موقف اختیار کیا ہے کہ میری بیٹی کی شادی نعیم ولد دلمیر نامی شخص سے ہو ئی مگر بعد ازاں گھر یلو جھگڑوںکی وجہ سے دلبر داشتہ ہو کربیٹی سحر ناز ناراض ہو کر اپنے میکے آئی ہو ئی تھی کہ اسکے شوہر نعیم نے اپنے دیگر ساتھیوں سے ملکر کر زبر دستی اپنے بیٹے مصطفےٰ کو زہر دیکر قتل کر دینے کی کوشش کر ڈالی۔واقعہ کا علم ہو نے پر متعلقہ تھا نہ پو لیس نے ملز مان کے خلاف مقد مہ درج کرتے ہو ئے کا روائی کا آغاز کر دیا۔

پیرمحل(نا مہ نگار) گیس ری فلنگ کر نےوالا شخص قانون کی گرفت میں آگیا۔تفصیل کے مطا بق مقامی تھا نہ میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر نعیم اقبال نے مخبر کی اطلاع پر پرانی سبزی منڈی روڑ پر قائم عادل گیس سنٹر پر چھا پہ مارتے ہو ئے مسمی محمد شاہد ولد محمد لطیف سکنہ 334گ ب کو مبینہ طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہو ئے رنگے ہا تھوں پکڑ کر ملزم کے خلاف مقد مہ کا اندراج کروادیا۔

پیرمحل(نا مہ نگار) فائرنگ کر نے والے شخص سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔تھا نہ چٹیا نہ میں تعینات سب انسپکٹر عمر حیات نے مقد مہ نمبر 75/22میںنامزد گرفتار ملزم یاسر ولد عبدالستار کی نشا ندہی پر 30بور پسٹل بمعہ 3عدد گو لیاں بر آمد کر لیں ۔واضح رہے کہ ملزم پر شادی کے فنگشن پر فائرنگ کر نے کا الزام ہے۔

پیرمحل(نا مہ نگار) قانون شکنی 2ڈرا یﺅر کو مہنگی پڑ گئی۔پو لیس آفیسران عمر فاروق اور مقصود احمد نے دوران ڈیوٹی شاہرا ہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہو نے پر 2ڈرایﺅروں معظم ولی اور کلیم اللہ کے خلاف متعلقہ تھا نہ میں مقد مات کا اندراج کروادیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں