0
581

یرمحل(نا مہ نگار) کما لیہ میں وزیر اعظم عمران خان کا جلسہ ،کارکنا ن کا جوش و جذبہ عروج پر ،شہر کی فضاءپارٹی ترانوں سے گونجتی رہی۔تفصیل کے مطا بق وزیر اعظم عمران خان کے کما لیہ میں ہو نے والے عوامی جلسہ عام کے پیش نظر تحریک انصاف کے کارکنان تمام دن انتہا ئی پر جوش دکھا ئی دیئے جبکہ شہر کی فضاءبھی تمام دن پارٹی ترانوں سے گونجتی رہی۔اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کر نے کے لئے کا رکنوں نے اپنی گا ڑیوں کو پینا فلیکس اور پارٹی جھنڈوں سے سجا رکھا تھا۔پیر محل سے جلسہ میں شرکت کے لئے کا رکنوں کا بڑا قافلہ ڈاکٹر کشف ریاض اللہ قیادت میں روانہ ہوا ۔اس موقع پر ڈاکٹر کشف ریاض اللہ کا کہنا تھا کہ کمالیہ میں عمران خان کا عوامی جلسہ ملکی سیاست میں انتہا ئی اہمیت کا حامل ہے جبکہ 27مارچ کو اسلام آباد میں تحریک انصاف ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کر نے جا رہی ہے اور اسی دن ثابت ہو جا ئے گا ملک کی سیاست میں نا اہل سیاسی ٹولے کی کو ئی جگہ نہیں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں