ہوم اہم خبریں ضلع کی عوام کو صحت سے متعلق ہمہ قسم کی طبی سہولیات...

ضلع کی عوام کو صحت سے متعلق ہمہ قسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ضلع کی عوام کو صحت سے متعلق ہمہ قسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، اس ضمن میں انسداد کورونا ، ڈینگی،خسرہ و روبیلااور دیگر موذی امراض کی حفاظتی ٹیکہ جات مہم کو وسیع پیمانے پر کامیاب بنانے کے لیے تمام انڈور اور آئوٹ ڈورامورکی کڑی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے امیونائزیشن کے توسیعی پروگرام (ای پی آئی)کے حوالہ سے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ای سی ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسد اکرم سمیت متعلقہ ہیلتھ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میںمحکمہ صحت کے افسران کی طرف سے خسرہ و روبیلا، انسداد ڈینگی، کورونا اور پولیو مہم بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو تاکید کی کہ وہ اپنی سطح پر عوام میں بھرپور آگاہی کیلئے مختلف پروگرامز منعقد کروائیں، شہریو ں کے تعاون سے وبائوں کا جڑ سے خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کی صحت مند زندگی کیلئے ہیلتھ ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور حکومتی ثمرات سے مستفید ہوں۔انہوںنے کہا کہ ضلع میں جاری مہموں میں ناقص کارکردگی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی، سستی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنروالدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ کیلئے ویکسی نیشن لازمی کرائیں تاکہ قوم کے مستقبل کی صحت کا تحفظ یقینی ہوسکے۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version