پیرمحل(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل اعجاز عبدالکریم نے غلہ منڈی میں لگانے جانے والے سستا رمضان بازار کا دورہ کیا اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے عملہ نے انہیں مذکورہ رمضان بارے کئے گئے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی جبکہ بعد ازاں اعجاز عبدالکریم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے مختص کی سبسڈی پر ماہ صیام میں شہریوں کو اشیاء ضروریات زندگی پر مکمل ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروے کار لائے جائیں گے انہوں نے کہا بازار میں موجود اگر کوئی دکاندار غیر معیاری اشیاء فروخت کرتے ھوئے پکڑا گیا تو اسکے خلاف بلا امتیاز قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی