خدمت خلق گروپ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت سرپرست اعلیٰ خدمت خلق ریاض گجر باغ زیتون میں منعقد ہوا

0
713

خدمت خلق گروپ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت سرپرست اعلیٰ خدمت خلق ریاض گجر باغ زیتون میں منعقد ہوا اجلاس میں عہدیداروں سمیت تمام ممبران نے شرکت کی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ ریاض گجر کی جانب سے واضع کیا گیا کہ خدمت خلق گروپ ممبران کسی بھی سیاسی پارٹی اور سیاسی مفادات سے ہٹ کر اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں خدمت خلق گروپ کے تمام ممبران کا مقصد صرف رضائے الہٰی کے لئیے کام کرنا ہے جبکہ اجلاس میں تمام ممبران کی رائے سے متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ خدمت خلق گروپ کے پلیٹ فارم پر کسی بھی قسم کی سیاسی مداخلت کی اجازت نہ دی جائے گی مزید یہ کہ خدمت خلق گروپ کے ممبران کسی سیاسی مہم کا حصہ نہ بنیں گے اور تمام کام صرف رضائے الٰہی کے لئیے اور نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے پایا تکمیل تک پہنچانے کی کوشش جاری رکھیں گے خدمت خلق کی جانب سے شہر اور گرد ونواح میں جاری مختلف پروجیکٹ جن میں قبرستان کی صفائی،شجر کاری مہم،بلڈ بینک،خدمت خلق دیوار،ماہانہ راشن،وہیل چئیر کی تقسیم،صفائی مہم،خدمت خلق دسترخوان،سکول یونیفارم کی تقسیم،تعلیمی اخراجات میں بچوں کی فیس سمیت جاری دیگر کاموں کا جائزہ لیا گیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں