ہوم پاکستان اسکولوں اور کام کی جگہوں پر بچوں کو جسمانی سزا کے خلاف...

اسکولوں اور کام کی جگہوں پر بچوں کو جسمانی سزا کے خلاف قومی اسمبلی میں بل منظور کرلیا گیا۔

0

اسکولوں اور کام کی جگہوں پر بچوں کو جسمانی سزا کے خلاف قومی اسمبلی میں بل منظور کرلیا گیا۔
انافاطمہ۔
بچوں پر تمام قسم کے تعلیمی اداروں اور کام کرنے والی جگہوں پر تشدد کی ممانعت ہوگی، بچوں کو تھپڑ مارنا، چابک، چھڑی، جوتے، لکڑی یا چمچے سے پٹائی کرنا تشدد کہلائے گا۔
ٹھڈا مارنا، جھنجھوڑنا، دانتوں سے کاٹنا، بالوں سے پکڑنا، کان کھینچنا، بچوں کو تکلیف دہ حالتوں میں رکھنا، ابلتا پانی ڈالنا بھی تشدد ہوگا۔
بچوں سے ہتک آمیز رویہ، اہانت، بدنام کرنا، دھمکانا اور خوف زدہ کرنا قابل سزا ہوگا۔ بچوں پر تشدد کرنے والے کو ملازمت میں تنزلی، معطلی، برخاستگی اور جبری ریٹائر کیا جائے گا۔
بل کے مطابق بچوں پر تشدد کا مرتکب شخص مستقبل میں کسی ملازمت کا اہل تصور نہ ہوگا۔ بل کا اطلاق فی الحال وفاقی دارالحکومت میں ہوگا۔
مسلم لیگ ن کی رکن مہناز اکبر عزیز نے بل ایوان میں پیش کیا۔ اس حوالے سے وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ ہمیں اس بل پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
بل میں حکومت کی جانب سے پیش کردہ ترمیم بھی شامل کی گئی۔
شیریں مزاری نے بتایا کہ اس ترمیم کا فائدہ یہ ہوگا کہ شکایت عدالت میں درج کی جا سکےگی، پہلے بل میں کہا گیا تھا کہ شکایت حکومت کی قائم کردہ کمیٹی میں کی جا سکے گی، بل میں ترمیم کی ہے شکایت براہ راست عدالت میں کی جا سکے گی۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version