ہوم پیرمحل فلاحی تنظیم خدمت خلق گروپ کے جانبازوں نے اپنی مدد آپ کے...

فلاحی تنظیم خدمت خلق گروپ کے جانبازوں نے اپنی مدد آپ کے تحت صفائی مہم اور شجر کاری مہم کا آغازکردیا

0

پیرمحل ( نامہ نگار ) فلاحی تنظیم خدمت خلق گروپ کے جانبازوں نے اپنی مدد آپ کے تحت صفائی مہم اور شجر کاری مہم کا آغازکردیا اسسٹنٹ کمشنر غلام مرتضی رانا ،چیف آفیسر میاں منشا ، سرپرست اعلی خدمت خلق گروپ سردار ریاض گجر صدر حمزہ وحید رانا محمد شفیق خان کی قیادت میں پیرمحل کو صاف ستھرا بنانے کے لیے شہریوں ، سماجی فلاحی تنظیموں نے گلی گلی محلہ واردڈز پارکس گرین بیلٹ قبرستان میں صفائی مہم کا آغاز کردیا ہے اسسٹنٹ کمشنر غلام مرتضی رانا کا کہنا ہے جب تک شہری تعاون نہیں کرتے جس طرح گھر کی صفائی گھر کے فرد کی ذمہ داری ہوتی ہے اسی طرح گلی محلہ کی صفائی کی ہم سب کی ذمہ داری ہے ہم سب اس معاشرے کا حصہ ہیں بہت سارے لوگ گھر کی گندگی باہر ڈال دیتے ہیں جسے ایک اخلاقی قانونی جرم مانا گیا ہے ہر محلے میں ایک کمیٹی بنائیں جو محلے کی صفائی کا خاص خیال رکھے صفائی رکھنا سرکار کی ہی نہیں ہماری بھی ذمہ داری ہے ہم سبھی کو مل کر صفائی کے لئے اپنی ذمہ داری کو سمجھنا ہے اور نبھانا ہے ۔ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت بھی لگانے ہونگے تاکہ فضائی آلودگی کو بھی دور کیا جا سکے فلاحی تنظیم خدمت خلق گروپ کے زیر اہتمام ہفتہ وار صفائی مہم اور شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت صفائی نصف ایمان اولین ترجیح کے تحت محلہ جات گلی کوچوں پارکس قبرستان میں صحت وصفائی کو یقینی بنائیں گے

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version