ہوم پیرمحل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1پیرمحل مستحق طلبا میں یونیفارم تقسیم

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1پیرمحل مستحق طلبا میں یونیفارم تقسیم

0

پیرمحل ( نامہ نگار ) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1پیرمحل مستحق طلبا میں یونیفارم تقسیم کی تقریب کا انعقاد نجی تنظیم خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے کیا گیا تنظیم کی طرف سے 200سے زائد مستحق طلبا کو یونیفارم گفٹ کی گئیں تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طاہر محمود سابق اولمپیئن رانا شفیق اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی طاہر عمر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طاہر محمود،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک ارشد جاوید،پروفیسر عطا میراں،مہر آصف عباس کاٹھیا، سابقہ نائب ناظم صدیق پیارا سابقہ ضلعی نائب ناظم چوہدری محمد سلطان،پیرمحل کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری عبدالحمید، ڈاکٹر مہر کاشان مظہرنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی مستحق طلبا کو اسکول یونیفارم تقسیم کے ساتھ ساتھ سکول میں پودے بھی لگائے گئے سرپرست اعلی سردار ریاض گجر چیئرمین چوہدری محمد طارق صدر حمزہ وحید اور سنیئر نائب صدر علی رضوان انجینئر نے خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے منشور اور ایکٹیویٹی کے حوالہ سے خدمت خلق کی کاوشوں پر روشنی ڈالی موجودہ حالات میں نوجوان نسل میں تعلیم شعور بیدار کرنے اور فضائی آلودگی موسمی تبدیلیوں کے پیش نظر شجر کاری مہم کے حوالے سے مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا طلبا کی عزت نفس کو مجروع ہونے سے بچانے کے لئے یونیفارم لینے والوں کی شناخت خفیہ رکھی گئی
مستحق طلبا کو اسکول یونیفارم تقسیم کے ساتھ ساتھ سکول میں پودے بھی لگائے گئے ہائی سکول نمبر 1 کے مرحومین اساتدہ کیلئے مغفرت اور پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی دعا سید محمد علی گیلانی نے کروائی

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version