ہوم پاکستان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کا تھانہ اروتی...

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کا تھانہ اروتی کا دورہ

0

پیرمحل ( نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کا تھانہ اروتی کا دورہ تھانہ اروتی میں صفائی کے انتظامات کو چیک کرتے ہوئے تھانہ کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک ، مالخانہ تھانہ،ریکارڈ اور حوالات کو چیک کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ایس ایچ او کو تھانہ کا ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھنے کے احکامات جاری کئے۔ایس ایچ او تھانہ اروتی کو زیر تفتیش مقدمات کی جلد ازجلد میرٹ پر تفتیش کر کے چالان عدالت داخل کروانے کا حکم دیا ڈی پی اوٹوبہ رانا عمر فاروق نے تھانہ میں آئے سائلین کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کے لیے موقع پر احکامات صادر فرمائے انہوں نے کہا کہ تمام افسران و ملازمان شہریوں سے خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آئیں گشت کو موثر بنایا جائے اور جو لوگ اپنے معمولات کے کام سے فارغ ہوکر لیٹ نائٹ اپنے گھروں کو جاتے ہیں ان دیہاتوں کے لنک روڈز کو محفوظ بنایا جائے شہریوں پر تشدد اور غیر قانونی حراست بالکل برداشت نہیں کی جائے گی

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version