کیری ڈبہ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دوطالب علم بھائی ہلاک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

0
841

پیرمحل ( نامہ نگار ) کیری ڈبہ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دوطالب علم بھائی ہلاک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر761گ ب کے رہائشی طالب علم عبداللہ منیر ولد محمد منیر اپنے بھائی کامران منیر کے ہمراہ موٹرسائیکل نمبرTSL-5411 پر سوار سکول جارہے تھے کہ کمالیہ روڈ سندھلیانوالی چوک میں تیز رفتار کیری ڈبہ نمبری3674 جس کو ڈرائیور تنویر گرو چلار ہا تھا نے تیز رفتاری سے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں عبداللہ منیر عمر14سال موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ کامران منیرعمر 16سال شدید زخمی ہوگیا ریسکیو 1122نے شدید زخمی طالب علم کو آرایچ سی سندھلیانوالی میں طبی امداد دی جس کی حالت ناز ک ہونے پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ریفر کردیا مگر جانبر نہ ہوسکا جاں بحق ہوگیا تھانہ اروتی پولیس نے کیری ڈبہ ڈرائیور تنویر گرو ساکن موضع شاہ پور کے خلاف زیر دفعہ 322/337G/279/427ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں