نجی فلاحی تنظیم کلثوم آئی کیئرٹرسٹ کے زیر اہتمام چک نمبر671/12گ ب میں ایک روزہ آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد

0
984

پیرمحل (نامہ نگار ) نجی فلاحی تنظیم کلثوم آئی کیئرٹرسٹ کے زیر اہتمام چک نمبر671/12گ ب میں ایک روزہ آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد نعیم ہاشم چیئرمین کی رہائش گاہ چک نمبر671/12گ ب میں الحاج فقیر محمد کی زیر سرپرستی لگایا گیا فری آئی کیمپ میں نجی فلاحی تنظیم کلثوم آئی کیئرٹرسٹ کی جانب سے سینکڑوں سفید پوش اور مستحق مریضوں کیلئے فری آپریشن فری میڈیسن فری علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مایہ ناز ڈاکٹر زاہد ستار آئی سپیشلسٹ سرجن اور ڈاکٹر زینب فاطمہ آئی ایکسپرٹ میڈیکل ڈی ایچ کیو ٹوبہ ٹیک سنگھ فری آئی کیئرٹرسٹ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا معائنہ کیا اس موقع پر الحاج فقیر محمد نے کہا کہ خدمت میں عظمت ہے دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سمجھ کر رہے ہیں کس کو آنکھوں کی بینائی فراہم کرنا بہت بڑی نیکی ہے موجودہ حالات میں سفید پوش مزدور محنت کش طبقہ مہنگائی کے ہاتھوں بہت پریشان ہیں بیروزگاری کی وجہ سے علاج معالجے کی سہولت سے محروم ہیںہم دکھی انسانیت کی خدمت کے پیش نظر عوام کی دہلیز پر ان کو آنکھوں جیسی عظیم نعمت کا علاج معالجہ فراہم کررہے ہیں تاکہ ہماری آخرت سنور سکے انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ دکھی عوام کی خدمت کے لیے اپنے وسائل بروئے کار لائیں صدقہ جاریہ بھی ہے اجر عظیم بھی ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں