شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 333 گ ب میں محفل میلاد کا انعقاد

0
893

پیرمحل ( نامہ نگار ) شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 333 گ ب میں محفل میلاد کا انعقاد ، تلاوت نعت اور تقاریری مقابلہ جات کروائے گئے تفصیل کے مطابق ربیع الاول کے سلسلہ میں حکومت پاکستان کے طرف سے ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسہ میں گورنمنٹ ایلمنٹری سکول چک نمبر 333 گ ب میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا محفل پاک میں اساتزہ اور بچوں نے بھر پور شرکت کی تلاوت نعت اور تقاریری مقابلہ جات کروائے گئے محفل میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض جناب اللہ دتہ شاھد EST نے ادا کیے آخر میں چوہدری عبد الجبار صاحب نے بھی خطاب کیا انھوں نے فرمایا حضور صلی علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے آپ دونوں جہانوں کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے اگر ہم حضور صلی علیہ وآلہ وسلم کی زندگی پر عمل کریں تو پوری دنیاں میں امن پیدا ہو سکتا ہے محفل میں طلبا کے علاوہ ٹیچر محمد رشید محمد اسلم محمد منشا حافظ مختار احمد وقار حبیب محمر انور بشیر احمد محمد فیصل اعجاز احمد محمد عارف نے شرکت کی آخر میں لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں