ٹو بہ ٹیک سنگھ ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ رانا عمر فاروق کی زیر صدارت ڈی پی او آفس ٹوبہ میں افسران وملازمان پولیس کے لیے فری ڈینٹل کیمپ لگایا گیا۔ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے ڈینٹل کیمپ کاافتتاح کیا ڈی پی او ٹوبہ نے فری ڈینٹل کیمپ لگانے پر کیمپ انچارج ڈینٹل سرجن ڈاکٹر فواز ندیم، ڈینٹل سرجن ڈاکٹر احمد اظہر، ڈینٹل سرجن ڈاکٹر ماریہ یونس،ڈاکٹر میمونہ،ڈاکٹر آئزہ،ڈاکٹر فرقان اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔آئی کیمپ میں ضلع پولیس،ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں کے دانتوں کا معائنہ کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دانت اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہیں ان کی حفاظت کریں تمام افسران و ملازمان پولیس جنہیں دانتوں کے مسائل ہیں وہ اپنے دانتوں کا چیک اپ ضرور کروائیں تا کہ دانتوں کو لگنے والی بیماریوں کا جلد از جلد سد باب کیا جا سکے تا کہ افسران وملازمان بہتر طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دے سکیں انہوں نے ڈینٹل کیمپ کے دوران مریضوں کو مفت ادویات ،ایکسرے،دانتوں کی فلنگ،دانتوں کی صفائی اور دانتوں کی مفت سرجری کرنے پر اکرم ڈینٹل سرجری کلینک ڈاکٹرز صاحبان اور ان کی ٹیم کاشکرہ ادا کیا ڈی پی او ٹوبہ نے مزید کہا کہ اگر کسی پولیس ملازم کو دانتوں کا مکمل علاج کروانا درکار ہو تو ضلع پولیس کی جانب سے اس کوہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
اس موقع پر پی آر او محمد عطاء اللہ،او ایس آئی بابر نثار، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔