ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیرصدارت شان رحمتہّ اللعالمین” ﷺ “منانے کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امدثر احمدبخاری،اسسٹنٹ کمشنرز سمیت محکمہ تعلیم، صحت ، سوشل ویلفیئر ، چیف آفیسرز تحصیل کونسل و میونسپل کارپوریشن ، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں یکم تا 12ربیع الاول (8اکتوبر تا 19اکتوبر2021)”شان رحمتہّ اللعالمین” ﷺ”کے عنوان سے ضلع بھر میں شایان شان تقریبات کاانعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں محافل میلاد، محفل سماع،نعتیہ مشاعرہ ،مقابلہ جات حسن قرا ¿ت، نعت و تقریری،قرآنی خطاطی، رحمتہّ اللعالمین کانفرنس،سیرت کانفرنس و دیگر خصوصی پروگرام شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کے مقدس مہینے میں شان رحمت اللعالمین”ﷺ” مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ شان رحمت اللعالمین”ﷺ” کی تقریبات ضلع بھر میں شروع ہو گی ہیں۔ جن کا مقصد آپ کی حیات مبارک اور ریاست مدینہ کی اہمیت کر اجاگر کرنا ہے۔حضور”ﷺ” کی ولادت با سعادت تمام امت مسلمہ کے لئے باعث سعادت ہے جنہوں نے اپنی تعلیمات میں امن ،رواداری اور پوری انسانیت کے لئے بھائی چارے کا درس دیا اور ہمیں انہیں اصولوں کی پیروی کی تلقین کی۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے نے چیف افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی نگرانی میں صفائی آپریشن مکمل کروائیں اورتجاوزات سمیت دیگر رکاوٹوں کو فوری ہٹایا جائے۔ انہوںنے دیگر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ شان رحمت 

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version