ایسے تو لپ سٹک خراب ہو جائے گی،دلہن اکڑ گئی

0
741
ایسے تو لپ سٹک خراب ہو جائے گی،دلہن اکڑ گئی

Oct 8 2021  

اردن میں دولہا نے نکاح کے فوری بعد دلہن کو طلاق دے دی – دلہن کا کہنا تھا کہ ’ماسک پہننے سے ان کی لپ سٹک خراب ہو جائے گی‘ جس پر دلہا نے حاضرین اور نکاح خواں کے سامنے دلہن کو طلاق دے دی۔
امارات ٹوڈے کے مطابق اردن میں پیش آنے والے اپنی نوعیت کے منفرد واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث کا آغاز ہو گیا ہےـ
بعض افراد کا کہنا ہے کہ دلہا نے بروقت فیصلہ کیا تاکہ آئندہ کی زندگی پرسکون رہے جبکہ کچھ نے اسے زیادتی سے تعبیر کیاـ واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل آرہا ہےـ
اس واقعے کے حوالے سے اخبار کا کہنا تھا کہ نکاح رجسٹرار کے آفس میں دلہا، دلہن اور دیگر حاضرین نکاح کی تقریب میں شریک ہوئے تو رجسٹرار آفس کے اہلکار نے دلہن سے کہا کہ کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پرعمل کرتے ہوئے ماسک پہن لیں۔
رجسٹرار آفس کے اہلکار کی جانب سے متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود دلہن نے ان کی بات نہ مانی ـ دلہا اور ان کے اہل خانہ نے بھی دلہن کو ماسک پہننے کے لیے کہا مگر دلہن کا ایک ہی جواب تھا ماسک سے لپ سٹک خراب ہو جائے گی جو بڑی محنت سے لگائی ہےـ
دلہن کی بات سن کر دلہا کو غصہ آگیا اور انہوں نے کھڑے کھڑے یہ کہتے ہوئے دلہن کو طلاق دے دی کہ جو عورت پہلے دن ہی اپنے شوہر کی بات نہ مانے اس سے آئندہ کسی بھلائی کی امید نہیں رکھی جاسکتی۔
طلاق کے الفاظ سنتے ہی وہاں موجود دلہن کے اہل خانہ اور دیگر لوگوں نے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی بڑی کوشش کی مگر دلہا نے اپنا فیصلہ برقرار رکھا اور اپنے گھر والوں کے ساتھ نکاح رجسٹرار کے آفس سے نکل گئے-

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں