ہوم کھیل کاشتکار فائونڈ یشن کے زیر اہتمام پھٹی بیل گاڑی دوڑ کاانعقاد ،ممتاز...

کاشتکار فائونڈ یشن کے زیر اہتمام پھٹی بیل گاڑی دوڑ کاانعقاد ،ممتاز دولتانہ صوبائی صدر کاشتکار فائونڈیشن نے انعامات تقسیم کیے

0

پیرمحل ( نامہ نگار ) کاشتکار فائونڈ یشن کے زیر اہتمام پھٹی بیل گاڑی دوڑ کاانعقاد ،ممتاز دولتانہ صوبائی صدر کاشتکار فائونڈیشن نے انعامات تقسیم کیے تفصیل کے مطابق چک نمبر771 گ ب جرولہ بنگلہ میں کسانوں کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے پھٹی بیل گاڑی دوڑ ٹورنامنٹ کا انعقادکیا بیل گاڑی دوڑ کے مہمان خصوصی مہرممتازدولتانہ صوبائی صدر کاشتکار فائونڈیشن ،مہر عبدالوحید سیکرٹری فنانس ، سید طاہر رضا ضلعی صدر ، عقیل بلو چ ضلعی جنرل سیکرٹری ، مہر شاہزیب دولتانہ ایڈوکیٹ سمیت علاقہ بھر کے ہزاروں کسانوں نے شرکت کی اول دوم اور سوم آنے والے بیل گاڑی دوڑ کے مالکان کو نقد انعاما ت اور موٹرسائیکل اور ٹرافیاں دی گئی مہر ممتاز دولتانہ صوبائی صدر نے بیل گاڑی دوڑ ٹورنامنٹ کا انعقاد کروانے پر ٹورنامنٹ انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہابیل گاڑی مقابلہ جات کو کسانوں کی تفریح طبع اور مویشی پال کے لیے بہترین قرار دیا

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version