میونسپل کمیٹی پیرمحل میں اسسٹنٹ کمشنر غلام مرتضیٰ رانا کی زیر صدارت آقا دو جہاں سرور کونین کی آمد کو شایان شان منانے کے لیے میٹنگ کا انعقاد

0
983

پیرمحل ( نامہ نگار ) میونسپل کمیٹی پیرمحل میں اسسٹنٹ کمشنر غلام مرتضیٰ رانا کی زیر صدارت آقا دو جہاں سرور کونین کی آمد کو شایان شان منانے کے لیے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا چیف آفیسر ایم سی طاہر فاروق، مولانا عبداللہ چشتی، مفتی محمد وسیم سیالوی ،قاری منظورصفدر ،قاری عتیق الرحمن مفتی عابد فرید ابوتراب سمیت علما کرام امن کمیٹی تاجر نمائندگان و سیکورٹی اداروں نے شرکت کی ۔اسسٹنٹ کمشنر غلام مرتضی رانا نے علما ئے کرام تاجر برادری امن کمیٹی ممبران سے مرکزی جلوس بارہ ربیع الاول اور محافل اور چراغاں کے سلسلہ میں انتظامات پر تفصیلی گفتگو کی بارہ ربیع الاول کو نکلنے والے مرکزی جلوس کی سیکورٹی اور روٹس کا جائزہ لیا گیا تمام انتظامات اور محافل پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ آفیسر ایم سی سجاد بھٹی،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی حاجی شریف رحمانی،مفتی وسیم سیالوی، بھائی ابو تراب،مرکزی صدر انجمن تاجران فضل حسین بابر، عبدالمجید ثمینی، میاں عثمان سیکورٹی آفیسر سمیت علما ئے کرام اور امن کمیٹی ممبران تاجر برادری سمیت محکمہ واپڈ ا ٹریفک پولیس 1122کے افسران نے شرکت کی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں