محکمہ زراعت کی جانب سے گندم کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لیے کسان آگاہی سیمینار کا انعقاد

0
769

پیرمحل( نامہ نگار ) محکمہ زراعت کی جانب سے گندم کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لیے کسان آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری محمد اکرم، محمد محمدطارق زراعت آفیسر سمیت پنجاب بھر سے آئے زرعی ماہرین کسانوں زمینداروں کو مفید مشورے دیے کسان فائونڈیشن پنجاب کے صدر مہر ممتاز دولتانہ سمیت زمینداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی سمینارمیں ڈاکٹر جاوید احمد ایوب ریسرچ سنٹر ایگریکلچر فیصل اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ٹوبہ چوہدری محمد اسلم زرعی ماہرین نے خطاب کرتے ہوئے زمینداروں سے کہا کہ گندم کی بہتر پیداوار حاصل کرنی ہے تو شعبہ زراعت کے تجربات اور طریقہ کاشت اپنائیں تو گندم کی پیداوار میں انقلابی بہتری لائی جاسکتی ہے اسلام آباد چک شہزاد سے ریسرچ سنٹر کے زرعی سائنسدان ڈاکٹر سلطان نے بھی کسانوں میں اپنے تجربات اور تحقیق کے زرعی فوائد بتائے
کاشتکار فانڈیشن پنجاب کے صدر مہر ممتاز دولتانہ،مہرعبدالوحیدسیکریٹری فنانس پنجاب،سمیت زمینداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں