عشرہ شان رحمت اللعالمینﷺکے سلسلے میں مذہبی تقریبات میں نبی کریمﷺکو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ پوری عقیدت اور جوش و خروش سے جاری

0
788

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرضلع بھر میں عشرہ شان رحمت اللعالمینﷺکے سلسلے میں مذہبی تقریبات میں نبی کریمﷺکو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ پوری عقیدت اور جوش و خروش سے جاری ہے۔ شمع رسالتﷺ کے پروانے شہر شہر، قریہ قریہ میلاد مصطفیﷺ، نعتیہ محافل، سیرت النبیﷺ پر علماءو مشائخ کی تقاریر اور مساجد پر چراغاں کر رہے ہیں۔ عشرہ شان رحمت اللعالمینﷺکے سلسلے میں گذستہ روز محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام شان رحمت العالمینﷺ کے موضوع پرمحفل نعت اور تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماءنعت خواں حضرات نے شرکت کی اور نبی کریم ﷺکی شان بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔جس میں ڈ پٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے عبدالشکور مارتھ،سوشل ویلفیئر آفیسر عبدالمطلب،صدر کریمیہ ویلفیئر سوسائٹی شاہد حسین اشرفی ،علمائ،طلباءسمیت شہریوں کی کیثر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈ پٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے عبدالشکور مارتھ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی واضح ہدایا ت کی روشنی میں محکمہ سوشل ویلفیئر مختلف و یلفیئر سوسائٹی کے ساتھ مل کر عشرہ شان رحمت اللعالمینﷺعقیدت واحترام کے ساتھ منا رہی ہے۔ عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم منا کر ہم پوری دنیا کو پیغام دے رہے ہیں کہ ہم عظیم پیغمبر حضرت محمد ﷺکے امتی ہیں، آپ کی تعلیمات اور سیرت طیبہ ہمارے لئے وہ روشنی ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی زندگی کو اسلام کے اصولوں کے مطابق گزار سکتے ہیں اور یہی امر ہمارے لئے آخرت میں کامیابی کی سیڑھی ہے، انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں شان مصطفی بیان کرنے سے ایمان کی تازگی اورتسکین قلب حاصل ہوتا ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں