گوجرہ۔قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر اولیمپئین عمران شاہ فائرنگ سے زخمی

0
88

کاشف شاہ ولد سید اقرار حسین شاہ سکنہ حفیظ پارک گوجرہ نے قائداعظم روڈ گوجرہ نزد ڈاکٹر رؤف ہسپتال گوجرہ کاشف شاہ میڈیکل سٹور کے نام سے سٹور بنا رکھا ہے امروز.1 کاشف شاہ اس کا بھائی.2 سید ابرارحسین شاہ اور.3 عمران شاہ ولد اقرار حسین شاہ انٹرنیشنل ہاکی پلیئراپنے سٹو ر پر موجود تھے اس دوران ان کے سٹور کے سامنے صبح سے کچھ نامعلوم آدمی اپنی گاڑی کھڑی کر گئے تھے شام ٹائم جب وہ گاڑی لینے آئے تو کاشف شاہ نے ان کو کہا کہ آپ نے صبح سے گاڑی ہمار ے سٹو رکے سامنے کھڑی کی ہے یہ اچھی بات نہیں آپ تھوڑی دیر ادھر کھڑی کر لیتے اور کچھ دیر کہیں اور کھڑی کر لیتے اس بات پر دونوں میں تلخ کلامی ہو ئی تو گاڑی والے نامعلوم آدمی نے فون کرکے اپنے ساتھیوں کو بلایا۔ جو کہ موٹرسائیکلوں پر سوار تھے اور 2/3آدمی مسلح پسٹل تھے انہوں نے آتے ہی کاشف شاہ لوگوں سے لڑائی جھگڑا شروع کر دیا اور فائرنگ بھی کی۔ ایک فائر عمران شاہ کی دائیں ٹانگ میں لگا۔ ایک فائر سر کو چھوتا ہوا گزر گیا۔ جس سے عمران شاہ زخمی ھو گیا وقوعہ کی اطلاع پر DSP۔SDPOسرکل گوجرہ اور SHOتھانہ سٹی گوجرہ موقع پر مصروف کاروائی ہیں۔عمران شاہ کو زخمی حالت میں سول ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا ہے جس کی حالت خطر ہ سے باہر ہے۔ ملزمان موقع سے فرار ہیں۔جن کی تلا ش جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں