چہلم حضرت امام حسین کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان نے مرکزی امام بار گاہ جھنگ روڈ علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ کے مر کزی جلوس کا وزٹ کیا

0
771

وزٹ جلوس بسلسلہ چہلم حضرت امام حسین2021
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )چہلم حضرت امام حسین کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان نے مرکزی امام بار گاہ جھنگ روڈ علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ کے مر کزی جلوس کا وزٹ کیا ۔ دوران وزٹ کئے گئے سکیورٹی/دیگر انتظامات کو چیک کیا۔ ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ آصف علی شاہ نے ڈی پی او ٹوبہ کو جلوس کی سکیورٹی بارے بریفنگ دی۔
اس مو قعہ پر اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ضحی شاکر اور انچارچ سکیورٹی آصف نعیم اے ایس آئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
واضح رہے کہ ٹوبہ پولیس کی جانب سے جلوس چہلم کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے جلوس پر250 افسران و ملازمان پولیس نے ڈیوٹی سرانجام دی۔پولیس ملازمان کے ساتھ ساتھ 65 رضاکار اور150 ویلنٹیئر اشخاص بھی ڈیوٹی پر موجود تھے۔دوران جلوس میٹل ڈیٹیکٹرزکے ذریعے شرکاء کی چیکنگ او رحساس مقامات پرواک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ۔ علاوہ ازیں جلوس کی ویڈیو ریکارڈنگ اورسٹل فوٹوگرافی کی گئی ۔ جلوس کے اطراف میں پولیس موبائلز، ایلیٹ کمانڈوز کے دستے ، فالکن پولیس گشت کناں رہے۔اس کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریزرو ڈیوٹی بھی لگائی گئی تھی۔ روٹ جلوس پر آنے والی تمام رکاوٹو ں کو دور کرتے ہوئے جلوس کی طرف آنے والی گلیوں کو خار دار تار اور بیرئیر لگا کر بلاک کیا گیا روٹ جلوس پر چھت ڈیوٹی بھی لگائی گئی ۔کسی بھی شخص کو بغیر چیکنگ کے جلوس میں شامل نہیں ہونے دیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں