گورنر پنجاب بیگم پروین سرور کا گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈر ی ،سرورفائونڈیشن سکول میں پودے لگاکر شجر کاری مہم کا افتتاح

0
1454

پیرمحل ( نامہ نگار) گورنر پنجاب بیگم پروین سرور کا گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈر ی ،سرورفائونڈیشن سکول میں پودے لگاکر شجر کاری مہم کا افتتاح تفصیل کے مطابق گورنر پنجاب بیگم پروین سرور نے ہمراہ محمد ابوبکرپرنسپل فائونڈیشن ، سہیل اظہر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ٹوبہ ، طاہر محمود ڈی او سیکنڈری ،ملک منیر احمد ڈپٹی ڈی او پیرمحل ، مس فرخندہ پرنسپل گرلز ہائر سیکنڈری سکول ، محمد انجم آفیسر پبلک انفارمیشن آفیسر ،پرنسپل عبدالرزاق ، اور دیگر اساتذہ طلبہ طالبات کے ہمراہ ٹری پلانٹیشن مہم کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈر ی پیرمحل ،سرورفائونڈیشن سکول میں سینکڑوں پودے لگاکر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا طلبہ طالبات نے بیک وقت سینکڑوں پودے لگائے گورنر پنجاب بیگم پروین سرورکی آمد پر ٹریفک پولیس ، ریسکیو1122اور سیکورٹی اداروں نے فول پروف انتظاما ت کررکھے تھے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں