گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 333گ ب میں محسن پاکستان جناب ڈاکٹر عبد القدیر خان مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا

0
89

پیرمحل ( نامہ نگار) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 333گ ب میں محسن پاکستان جناب ڈاکٹر عبد القدیر خان مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں اساتزہ اور بچوں نے شرکت کی اس کے بعد ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جناب اللہ دتہ شاہد صاحب نے جناب محترم ڈاکٹر صاحب کی ملک پاکستان کے لیے خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اس کے بعد قائم مقام ہیڈ ماسٹر جناب عبدالرشید صاحب نے بھی خطاب فرمایا اور آخر میں حافظ مختار احمد صاحب نے ڈاکٹر صاحب کی مغفرت کے لیے اجتمائی دعا کروائی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں