سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام اولڈ ایج ہوم میں تقریب

0
823

ٹوبہ ٹیک سنگھ(عبدالجبار طاہر)
سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام اولڈ ایج ہوم میں تقریب منعقد ہوئی،جس میں اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،جبکہ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالشکور سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے کہا کہ آنکھوں کی بینائی سے محروم افراد ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں،جبکہ نابینا افراد اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کی تعمیر وترقی میں جو مثالی کردار ادا کررہے ہیں وہ بھی قابل ستائش ہے،اس موقع پر بینائی سے محروم افراد نے بھی اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں