ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے شہری محمد داؤد سعید کی پونے 2لاکھ روپے مالیت کی نئی موٹر سائیکل چوری ہوگئی

0
734

وبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے شہری محمد داؤد سعید کی پونے 2لاکھ روپے مالیت کی نئی موٹر سائیکل چوری ہوگئی،چک نمبر 380ج ب کا رہائشی نوجوان محمد داؤد سعید اپنے علاج معالجہ کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گیا اور اپنی نئی موٹر سائیکل نمبری اے جی کے 3800پارکنگ سٹینڈ کے قریب کھڑی کردی،جہاں پارکنگ ٹھیکیدار کے ملازم نے واپسی پر پرچی دینے کا کہہ دیا جس پر داؤد اندر چلا گیا،جب تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل مالیتی ایک لاکھ 77ہزار روپے غائب تھی،جسے نامعلوم ملزم چوری کرکے لے گیا،پولیس مصروف تفتیش ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں