ہوم پاکستان ضلع بھر میں عشرہ شان رحمت اللعالمینﷺکے سلسلے میں مذہبی تقریبات میں...

ضلع بھر میں عشرہ شان رحمت اللعالمینﷺکے سلسلے میں مذہبی تقریبات میں نبی کریمﷺکو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ پوری عقیدت اور جوش و خروش سے جاری

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرضلع بھر میں عشرہ شان رحمت اللعالمینﷺکے سلسلے میں مذہبی تقریبات میں نبی کریمﷺکو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ پوری عقیدت اور جوش و خروش سے جاری ہے۔ ضلع بھر میں میلاد مصطفیﷺ، نعتیہ محافل، سیرت النبیﷺ پر علمائ و مشائخ کی تقاریر اور سرکاری ومساجد عمارتوں پر چراغاں کر دیا ہے۔یہ بات صوبائی وزیر محترمہ آشفہ 12 ربیع الاول کے جلوس ، محافلِ اور سیکورٹی کے پلان کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید،مرکزی نائٹ صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز. چیف آفیسر میونسپل کمیٹی توصیف الرحمن، محکمہ پولیس سمیت متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت گی۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں عشرہ رحمتﷺ نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عشرہ رحمت اللعالمینﷺ سکول و کالجز کی سطح پر نعت خوانی، تقریری مقابلے اور خطاطی کے مقابلوں کے ساتھ سرکاری سطح پر سیرتِ نبویﷺکے موضوع پر سیمینار کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تمام اہم سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ صوبائی وزیر آشفہ ریاض نے کہا کہ پنجاب بھر عشرہ رحمت اللعالمینﷺ کے تحت تقریبات ہو رہی ہیں۔ عشرہ رحمت اللعالمینﷺ کے لئے گزشتہ برس 50 کروڑ پر رکھے گئے تھے۔ لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رواں برس رحمت اللعالمینﷺ سکالرشپ کو بڑھا کر ایک ارب روپے کر دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ رحمت اللعالمینﷺ کا منانے کا مقصد نبی اکرم ﷺکی تعلیمات کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ایمان کو تازہ کرنا ہے ،اللہ تعالیٰ اور نبی کریمﷺ کی خوشنودی و رضا کا حقیقی راستہ ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے جو دنیا و آخرت کی تمام بھلائیوں اور کامیابیوں کے حصول کا ذریعہ ہے۔ صوبائی وزیر محترمہ آشفہ ریاض نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 12 ربیع الاول کے حوالے سے تمام تقریبات کو حتمی شکل دی جائے۔ چیف افسران اپنی نگرانی میں صفائی آپریشن مکمل کروائیں اورتجاوزات سمیت دیگر رکاوٹوں کو فوری ہٹایا جائے۔ انہوں نے دیگر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریبات کے انعقاد کے سلسلہ مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنائیں.

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version