ہوم پاکستان ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی محفل میلادالنبیﷺ کا اہتمام

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی محفل میلادالنبیﷺ کا اہتمام

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں عشرہ رحمت اللعالمینﷺ کی تقریبات جاری ہیں۔اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن پنجاب میڈم ثمن رائے کی خصوصی کاوشوں پر پنجاب بھر کی طرح ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی محفل میلادالنبیﷺ کا اہتمام کیا گیا جسں میں دفتر کے سٹاف سمیت صحافی برداری اور دیگر معززین بھی شریک تھے۔محفل میلاد ﷺکا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ﷺمقبول سے کیا گیا اور آپﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔ مذہبی سکالر نے حضرت محمدﷺ کی حیات طیبہ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ آپﷺ کا تذکرہ باعث سعادت ہے ، حضور نبی کریم ﷺ کا مبارک تذکرہ اتنی بڑی سعادت ہے اس کے برابر کوئی سعادت نہیں ہو سکتی ، جب ربیع الاول کا مہینہ آتا ہے تو ملک میں سیرت النبیﷺ اور میلاد النبی کا ایک شایان شان سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ ایک ایسا موضوع ہے جس کے تمام پہلوں کا حق ادا نہیں کر سکتے،ضرورت اس امر کی ہے کہ سرور کونین ﷺ کی ذات اقدس اور سیرت طیبہ کو عام کیا جائے۔ محفل میلاد ﷺکے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی ، امن و امان اور استحکام کےلئے دعا بھی مانگی گئی۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version