ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان نے تھانہ سٹی گوجرہ کا سرپرائز وزٹ کیا

0
63

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان نے تھانہ سٹی گوجرہ کا سرپرائز وزٹ کیا ۔ دوران وزٹ انہوں نے تھانہ کے ریکارڈ کو چیک کیا۔ ایس ایچ او کو تھانہ کا ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھنے کے احکامات جاری کئے اس کے ساتھ ساتھ تھانہ کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک ، مالخانہ تھانہ اور حوالات کو چیک کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔
ڈی پی اوٹوبہ نے کہا کہ تمام افسران و ملازمان شہریوں سے خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آئیں شہریوں پر تشدد اور غیر قانونی حراست بلکل برداشت نہیں کی جائے گی ۔۔ شہر کے محلوں اور گلیوں میں ڈولفن سکواڈ گشت جبکہ اہم شاہرائوں پر موبائل گشت کو موثر بنایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کے اندراج میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی تمام افسران میرٹ پرتفتیش کو یقینی بنائیں۔ تھانے کا ریکارڈ پول کام پر اپ ڈیٹ رکھیں ۔
عوام الناس کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں اور عوام کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔ اچھے روابط قائم کریں کیونکہ ہمارا رویہ اور ہمارا لہجہ ہی ہماری اخلاقیات کی پہچان ہے اس موقع پر ڈی ایس پی گوجرہ وقار احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں