ریجنل پولیس آفیسر فیصل آبا دعمران محمودکی ٹوبہ ٹیک سنگھ آمد/کرائم میٹنگ

0
819

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آبا دعمران محمودکی ٹوبہ ٹیک سنگھ آمد/کرائم میٹنگ
ٹوبہ ٹیک سنگھ( ) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا وزٹ کیا ڈی پی اوٹوبہ نجیب الرحمان نے ان کا استقبال کیا۔
ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ نجیب الرحما ن کی زیر صدارت کرائم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایس پی انویسٹی گیشن سردار ماورہن خان ،ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ آصف شاہ ،ڈی ایس پی گوجرہ میاں وقار احمد ، ڈی ایس پی کمالیہ فضل عبا س، ڈی ایس پی لیگل محمد اشرف، ڈ ی ایس پی سی آئی اے عبد ا لصبور، انچارج سی آئی اے ضلع ہذا، ریڈر ٹو ڈی پی او وسیم سرور ایس آئی ،پی ایس او ٹو ڈ ی پی او وقاص منیر ایس آئی ،پی اے ٹو ڈی پی او عرفان ،او ایس آئی بابر نثا ر اور پی آر او محمد عطااللہ سمیت ضلع بھر کے ایس ایچ اوزاورانچارج دفاتر پولیس نے شرکت کی۔
میٹنگ میںآر پی او فیصل آباد نے ضلع بھر کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیااورضلع بھر کے ایس ایچ او ز سے فرداً فرداً پر اگرس رپورٹ لی، پولکام پر ریکا رڈ کو چیک کیا ۔دوران میٹنگ آر پی او فیصل آبا د نے حکم دیا کہ مثل مقدمہ جات کے چالان آن لائن سسٹم میںاپ لوڈ کر کے بر وقت عدالت میں جمع کروائیںتا کہ انہیں آن لائن سسٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جا سکے۔لوکل اینڈ سپیشل لاء اور دیگر کاروائی کے مقدمات کی فوری طورپر آن لائن تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ گینگ ریپ،زنا بالجبر، خلاف وضع فطری ،اشتہاری ،عدالتی مفروران اور نقب زنی میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے لڑائی جھگڑا،اقدام قتل اور قتل کے مقدمات میں انسدادی کاروائی ضرور عمل میں لائی جائے۔
ا س کے ساتھ ساتھ آر پی او فیصل آباد نے ملکی حالات کے پیش نظر عید میلاد النبیۖ کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کے احکامات بھی دیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں