ہوم پاکستان ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ...

ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف ریاض فتیانہ کی زیر صدرت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف ریاض فتیانہ کی زیر صدرت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ، ڈپٹی کمشنر عمر جاوید، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمن،اے ڈی سی آر مدثر احمد بخاری،ضلعی صدر پی ٹی آئی ڈاکٹر وحید اکبر،ضلعی سیکرٹری گڈ گورنس بریگیڈئر رجاوید اکرم ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد جواد،سی ای او ایجوکیشن سہہل اظہر خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شمائلہ بانو، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان موجود تھے۔۔اجلاس میںجاری ترقیاتی سکیموں پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی ریاض فتیا نہ نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی خصوصی ہدایت ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔، تمام محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت عوامی خدمت کے لئے کام کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ فلاح عامہ کے جاری منصوبوں میں کام کی رفتار اور معیار و میٹریل کے استعمال پر کٹری نظر رکھی جارہی ہے۔ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ محترمہ آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا کہ ہمارا مقصد اپنی عوام کو ترقیاتی کاموں کی صورت میں ریلیف فراہم کرنا ہے۔ حکومت عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے اورانہیں بنیادی سہولیات ا ن کی دہلیز پر مہیا کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب ہر ضلع کو یکساں بنیاد پر فنڈزفراہم کررہے جس سے عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمیکو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اب ہم پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے،ترقیاتی پیکج اورسکیموں پر باہمی مشاورت سے فیصلے کئے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسران دفاتر میں حاضری کو یقینی بنائیں اور آنے والے سائلین کے مسائل فوری حل کریں اور سائلین کے دفاتر میں چکر نہ لگائیں۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کو بتایا کہ فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،میں اور میرے افسران ترقیاتی منصوبوں پر کام کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جارہا ہے۔جس سے ضلع میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version