عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریبات کے حوالہ سے ضلع بھر میں شایان شان تقریبات بھرپور انداز میں جاری ہیں

0
346

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریبات کے حوالہ سے ضلع بھر میں شایان شان تقریبات بھرپور انداز میں جاری ہیں ۔اس حوالہ سے تحصیل کمالیہ میں محفل میلادﷺ کا انعقاد کیا گیا جس صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ، ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجراسیاسی وسماجی شخصیات سمیت علماءکرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔محفل میلادﷺ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ اس کے بعد حضرت محمد ﷺ کی بار گاہ اقدس میں نعت خوان نے گلہائے عقیدت پیش کئے گے اور علماءکرام نے آپﷺ کی سیرت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اس موقع پر صوبائی وزیر محترمہ آشفہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کے ماہ مبارک میں ایسی محفلوں کا انعقادعشق مصطفیﷺ کا عملی مظاہرہ ہے اور حضرت محمد ﷺ سے محبت اور چاہت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے۔اس سے دنیا کے ہر معاملے میں رہنمائی ملتی ہے ہمیں آپ ﷺکے اسوہ حسنہ سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ دنیا و آخرت کی کامیابی صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے احکامات ماننے اور نبی کریم ﷺ کے مبارک طریقوں پر چلنے سے ہی حاصل ہو سکتی ہے۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ضلع بھر میں حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عشرہ رحمت اللعالمینﷺ عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔عشرہ رحمت اللعالمینﷺ حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے جس سے ہماری نوجوان نسل کو آپﷺ سیرت اور حیات طیبہ سے آگاہی ہو گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ عشرہ رحمت اللعالمینﷺ کے سلسلہ میں سکول و کالجز کی سطح پر نعت خوانی، تقریری مقابلہ جات جاری ہیں۔ تمام ضلعی محکموں میں محفل میلادﷺ کا انعقاد کیا جارہا ہے اور سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجاد دیا ہے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں