فلاحی تنظیم خدمت خلق کی جانب سے شہر کے معروف چوراہے اللہ والا چوک میں چاروں اطراف ایل ای ڈی بورڈ آویزاں

0
1065

پیرمحل (نامہ نگار) عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں عروج پر فلاحی تنظیم خدمت خلق کی جانب سے شہر کے معروف چوراہے اللہ والا چوک میں چاروں اطراف ایل ای ڈی بورڈ آویزاں کر دئیے گئے ایل ای ڈی بورڈ پر صلی اللہ علیہ وسلم لکھا گیا ہے شہریوں کی جانب سے خدمت خلق تنظیم کے کاموں کو سراہتے ہوئے داد دی گئی جبکہ خدمت خلق گروپ کے ممبران کا کہنا تھا کہ اللہ والا چوک پیرمحل شہر کا مین چوراہا ہے جہاں دن رات آمد و رفت رہتی ہے چوک میں چاروں اطراف ایل ای ڈی بورڈ پر درود شریف لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ہر آنے جانے والے شہری و راہگیر وجہہ تخلیق کائنات سرکار مدینہ سرور قلب و سینہ پر درود وسلام کی کثرت کریں کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود وسلام ہی ہماری آخرت میں نجات کا باعث ہے اور اسی سلسلہ میں جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر اللہ والا چوک میں چاروں اطراف ایل ای ڈی بورڈ لگا دئیے گئے ہیں جو شہریوں کی توجہ کا مرکز ہیں جبکہ شہریوں نے بھی خدمت خلق کے احسن اقدام کو سراہتے ہوئے داد دی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں