ڈی پی اوٹوبہ نجیب الرحمان کی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائندگان کے ساتھ تعارفی میٹنگ

0
446


ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نئے تعنیات ہونے والے ڈی پی اونجیب الرحمان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائندگان کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی جس میں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے الیکٹرانک و پرنٹ نمائندگان نے شرکت کی۔ا س موقع پر ڈی پی او ٹوبہ کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس اور میڈیا کا ہمیشہ چولی دامن کا ساتھ رہا ہے دور حاضر کا جدید میڈیا معاشرے سے جرائم اور برائیوں کے خاتمہ کے لیے اہم کردار اد کر رہا ہے ہم ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مجرمان اشتہاری،منشیات فروشان،رسہ گیروں اور ڈکیت گینگز کے خاتمہ کے لیے بر سر پیکار ہیں اور رہیں گے۔
آخر میں ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان نے کہا کہ میں شرکاء سے یہ امید کرتا ہوں کہ ماضی کی طرح اب بھی آپ لوگ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے جرائم کے خاتمہ ،شر پسند اور جرائم پیشہ عناصرکی بیخ کنی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے میڈیا نمائندگان نے بھی ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ہر طرح کے حالات میں ہم سب ضلع پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ساتھ ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں