فاروق رضا میموریل لائبریری میں وجہ تخلیق کائنات حضور محمد صلی اللہ علیہِ والِہ وسلم کی شان اقدس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے محفل پاک کا انعقاد

0
1000

پیرمحل ( نامہ نگار ) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایات پر میونسپل کمیٹی پیرمحل کی جانب سے فاروق رضا میموریل لائبریری میں وجہ تخلیق کائنات حضور محمد صلی اللہ علیہِ والِہ وسلم کی شان اقدس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے محفل پاک کا انعقاد کیا گیاجس میں اسسٹنٹ کمشنر غلام مرتضی رانا،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رانا طاہر فاروق،مولانا محمد عبداللہ چشتی ، قاری منظور احمد صفدر ، فضل حسین بابر ، عرفان الحسن چوہدری ، رانا محمد شفیق ،مہر ممتاز دولتانہ، ،شبیر حسین ،حاجی محمد شریف چیئرمین مارکیٹ ، حبیب اللہ سب انجنیئر ،طاہر مجید، محمد اکرم مجاہد ، رضوان نقشبندی ، عدنان ساگر، چوہدری احمد محمود،محمدمحی الدین باھو قادری،سردار نجم کھتران سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات وملازمین میونسپل کمیٹی نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر غلام مرتضی رانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا او ر آخرت کی کامیابی اسوہ حسنہ ۖ پر عمل کرنے میں ہے حضور اکرم ۖ نہ صرف امت اسلامیہ بلکہ تمام عالم کیلئے رحمت بن کر آئے. بابرکت محافل سے قلبی سکون ملتا ہے. چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رانا طاہر فاروق نے کہا رسول کریم ۖکی سیرت طیبہ پر عملدرآمد سے ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ممکن ہے، اللہ تعالی نے آپ ۖکو عالمین کے لئے رحمت بنا کر بھیجا، انکی تعلیمات پر عمل ہی ذریعہ نجات ہے، الحاج مولانا عبداللہ چشتی نے کہا جشن عید میلا النبی ۖو ہ ہی لوگ مناتے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطاء فرماتا ہے،اللہ تعالیٰ نے آپ ۖ کی محبت ہر مسلمان پر واجب کی ہے اور ان کی سیر ت کو مشعل راہ قرار دیا ہے، آپۖی تعلیمات پر عمل ہی صراط مستقیم ہے، ہم سب کو آپ ۖ کی تعلیمات کو سمجھنا ہو گا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں