تحصیل بھر کے پٹواریاں کی قلم چھوڑ ہڑتال کا تیسراروز سائلین کو سخت پریشانی کا سامنا چار ٹرڈ ڈیمانڈ کی منظور ی تک ہڑتال جاری رکھیں گے

0
760

پیرمحل (نامہ نگار ) تحصیل بھر کے پٹواریاں کی قلم چھوڑ ہڑتال کا تیسراروز سائلین کو سخت پریشانی کا سامنا چار ٹرڈ ڈیمانڈ کی منظور ی تک ہڑتال جاری رکھیں گے تفصیل کے مطابق صدر انجمن پٹواریاں پنجاب کی کال پر صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کے سلسلہ میں بابر سلطان تحصیل صدر انجمن پٹواریاں کی قیادت میں تحصیل پیرمحل کے پٹواریاں نے تحصیل ہیڈ کوآرٹر مقام پر دوسرے روز بھی قلم چھوڑ ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا دوسرے روز کی پٹواریوں کی ہڑتال سے سائلین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا صدر انجمن پٹواریاں بابر سلطان کاکہنا ہے کہ چار ٹرڈ ڈیمانڈ کی منظور ی تک ہڑتال جاری رکھیں گے چارٹر ڈ آف ڈیمانڈ میں پیش کیے گئے مطالبات کے مطابق پٹواری کی موت کا باعث بننے والے ذمہ دار اسسٹنٹ کمشنر،تحصیلدار اور ہیڈ کلرک جام پور کے خلاف کاروائی کی جائے اور متوفی وسیم اختر پٹواری کے وارثان کوان سروس ڈیتھ کے تحت مراعات دی جائے ڈیجیٹل گردواری اپنی مرضی سے کریں گے افسران کی غلامی میں کام نہیں کیاجائے گا گرداری اخراجات موبائل جدید ٹریننگ دی جائے ڈیجیٹل گردواری کے لیے چھوٹے مواضعات مختص کیے جائیں گنجان آباد مواضعات کو استثنا ء قراردیاجائے ٹرائبل ایریا میں آبادی نہ ہونے کی وجہ سے نوگو ایریا دریائے سندھ کے اطراف میں ڈیجیٹل گردواری بغیر سیکورٹی ناممکن ہے سیکورٹی فراہم کی جائے کمپیوٹرائز مواضعات کی جمع بندی پر دستخط نہ کروائے جائی جب تک جمع بندی مطابق قواعد سرورق مکمل نہ ہو ، دوران ہڑتال کسی پٹواری گردوار کو کوئی افسر بہانہ بناکر پچھلی تاریخ پر معطل یا ڈس مس نہ کرے سول کورٹ میں دوران پیشی تمام ملازمین پیش ہوں ریونیو عدالتوں میں کوئی عملہ پیش نہیں ہوگا یہی مرکز مال پر جوگوشوارہ جات جاری ہوتے ہیں اس میں 350روپے PLRAکے اکائونٹ میں نہ جائیں بلکہ پہلے کی طرح حق پٹواری کو دیا جائے ،انتقالات کا مد میں جو پٹواری کو اعزازیہ ملتا تھا وہ دیاجائے جو مراعات ہمیں گورنمنٹ کی طرف سے ملتے ہیں جس میں 25فیصد 2021اور بقایا سابقہ بل ہمیں دیے جائیں ضلع راجن پور میں 2005،2002میں ناکام DPCکے بعد کوئی DPC نہیں ہوئی مستقل طورپر ہرسال DPCکا انعقاد کرکے گرداور تعینات کیے جائیں 2002کی DPCمیں جوگرداور ہوناتھے ان کو اب کیDPC میں ترقی کرکے سابقہ مراعات دی جائیں ، ڈسٹرکٹ راجن پور میں جن پٹواریوں اور گرداوران نے میڈیکل ریٹائرمنٹ دینے کے لیے درخواست دی ہے ان کو اس درخواست تاریخ سے پہلے ریٹائرڈکیاجائے جب تک مطالبا ت منظور نہیں ہوتے صدر انجمن پٹواریاں پنجاب کی کال پر صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھیں گے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں