چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل چوہدری خالد سردار نے کونسلروں کے ہمراہ میونسپل کمیٹی پیرمحل کا چارج سنبھال لیا

0
865

پیرمحل ( نامہ نگار ) چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل چوہدری خالد سردار نے کونسلروں کے ہمراہ میونسپل کمیٹی پیرمحل کا چارج سنبھال لیا میونسپل کمیٹی پہنچنے پر میونسپل کمیٹی عملہ نے چیف آفیسرراناطارق فاروق کی قیادت میں چیئرمین چوہدری خالد سردار کا پھول کے ہار ڈال کر اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا چیئرمین وکونسلرز کا میونسپل کمیٹی پیرمحل پہنچنے پر شہریوںنے بھی پرتپاک استقبال کیا چیئرمین چوہدری خالد سردارنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر شہر کے ادھورے ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم کیا چیئرمین چوہدری خالد سردار نے کہا پنجاب حکومت کا بلدیاتی اداروںکو بحال کرنا خوش آئندہے مگر بلدیاتی اداروںکی مدت کے چند ماہ باقی ہے جتنا عرصہ بلدیاتی ادارے معطل رہے اس مدت میں توسیع کی جائے تاکہ بلدیاتی اداروں کے ثمرات عوام کو مل سکیں اور ہمیں بہتر عوامی خدمت کا موقع مل سکے اس موقع پر ان کے ہمراہ کونسلرز حافظ عبیدالرحمن ، نذیر احمد ٹھیکیدار ، ریحان افضل بائو، چوہدری عبدالغفار ، منیر احمد کونسلر ، مشتاق احمد کونسلر ، رضا حسین گڈو ، اقلیتی کونسلر عاشق بابر مسیح ، مشتا ق احمد سعیدی ، محمد صدیق پیارا ، عثمان یاسین ، عطاء اللہ لالہ ، عمرحیات کونسلر ، سید مقبول شاہ کونسلر ، طالب حسین جعفری ایڈوکیٹ سمیت شہریوں کی کثیر تعداد استقبال کے لیے موجود تھی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں