ٹوبہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری جواریوں سمیت20ملزمان گرفتار

0
925

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ نجیب الرحمان کے حکم پر ٹوبہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری
15جواریوں سمیت20ملزمان گرفتار،5کلو 850گرام چرس اور جواء پر لگی رقم برآمد مقدمات درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔
سرکل کمالیہ ۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی کمالیہ فضل عباس کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پیرمحل انسپکٹر غلام شبیر معہ رفاقت علی اے ایس آئی و ملازمان نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش 2ملزمان ندیم انجم اور شفیع مسیح کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 4کلو 420گرام چرس برآمد ہوئی ۔
اسی طرح ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ انسپکٹر غلام مصطفی معہ جیون خان ایس آئی ،سلیم اے ایس آئی ،الیاس اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان ،عابد ،نو بہار اور پیراں دتہ کو قابو کیا جن کے قبضہ سے مجموعی طور 1کلو 430گرام چرس برآمد ہوئی ۔
سرکل گوجرہ ۔ ڈی ایس پی گوجرہ وقار احمد کی سر براہی میں ایس ایچ او تھانہ نواں لاہور انسپکٹرریاض معہ اشرف ایس آئی وملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان،ذیشان ،منیر ،کامران ،سیف الرحمن ،فرقان ،شکیل ،اویس ،امتیاز ،ضیا ء الحق ،زاہد ،خرم اور شاہد کو بذریعہ سنوکر جوا ء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں قابو کیا جن کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم52640/روپے برآمد ہوئی۔
اسی طرح ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ عبد الغفار ایس آئی معہ شاہد الطاف ایس آئی و ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان ،عامر ،حبیب اور عمران کو بذریعہ تاش جوا ء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں قابو کیا جن کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم6000/روپے برآمد ہوئی۔
گرفتار تمام20ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں