ہوم پاکستان عدالت عالیہ نے بلدیاتی نمائندوں کو بحال کرکے خدمت کا موقع فراہم...

عدالت عالیہ نے بلدیاتی نمائندوں کو بحال کرکے خدمت کا موقع فراہم کیا ہے جس پر ہم سپریم کورٹ کے مشکور ہیں

0

وبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)
عدالت عالیہ نے بلدیاتی نمائندوں کو بحال کرکے خدمت کا موقع فراہم کیا ہے جس پر ہم سپریم کورٹ کے مشکور ہیں،ان خیالات کا اظہار یونین کونسل نمبر53کے چیئرمین میاں عارف سعید نے بحالی کے بعد پہلے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر وائس چیئرمین حافظ محمد تنہید سمیت اراکین کی کثیر تعداد موجود تھی،میاں عارف سعید نے کہا کہ اداروں کی بحالی کے بعد اراکین پر سب سے بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوامی خدمت میں پیش پیش رہیں،اللہ نے ہمیں حاکم نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا دوبارہ موقع فراہم کیا ہے ہم انشاء اللہ بغیر کسی تفریق کے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے،اس موقع پر یونین کونسل کے عوام نے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ انہیں پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version