ظلوم کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 333 گ ب میں تقریب

0
234

پیرمحل(نامہ نگار)27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر مظلوم کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 333 گ ب میں ملک منیر احمد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل پیرمحل کی قیادت میں تقریب کا اہتمام کیا جس میں اساتذہ اور بچوں نے شرکت کی تقریب میں ملک منیر احمد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل پیرمحل نے خصوصی طور پر شرکت کی ملک منیر احمد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کی آواز کو کسی طور پر بھی دبایا نہیں جا سکتا ہم کشمیریوں کی ہر ممکن مدد کرتے رہیں گے اللہ دتہ شاہد نے 27 اکتوبر بلیک ڈے کے حوالے سے تفصیل سے روشنی ڈالی تقریب میں عبدالجبار ہیڈ ماسٹر اور چوہدری محمد اسلم نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی اور کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی طلبہ نے بلیک ڈے کے الفاظ پر مشتمل پوسٹر کا لوگو بھی بنایا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں